نواز شریف کو باہر بھجوانے میں کس وفاقی وزیر کا سب سے بڑا کردار نکل آیا؟سنگین الزام لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے شیخ رشید نے نواز شریف کو باہر بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا، تسلیم کرنا چاہیئے کہ وفاقی کابینہ نے قائد مسلم لیگ ن کو علاج کیلئے باہر بھجوانے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے

ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ وفاقی کابینہ نے ہی نواز شریف کو علاج کیلئے باہر بھجوانے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جب نواز شریف کی صحت سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا، تو اس وقت ہوئے کابینہ اجلاس کے دوران کئی لوگوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دیں۔رائے طلب کرنے پر کابینہ اجلاس میں موجود کئی لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر کے حمایت کی تھی کہ نواز شریف کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی جائے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کی سرگرمیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کی باتیں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جانی چاہیئں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت ان تمام افراد سے تفتیش ہونی چاہیئے جنہوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بنائی تھیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ان کے پاس پلے بارگین کا آپشن اب بھی موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close