ڈی جی اوقاف کے نعلین مبارک چوری میں مبینہ ملوث ہونے اوراختیارات کا ناجائز استعمال پرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دے دی

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ڈی جی اوقاف کی مبینہ کرپشن، بدعنوانی، دھمکیوں، اختیارات کا ناجائز استعمال، خوردبرد، غنڈہ گردی، مسلح افراد کے ذریعے مسجد کی بے حرمتی اور نعلین مبارک چوری میں ملوث ہیں جس کے خلاف ہم شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی جی

اوقاف پنجاب کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، اگر حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطالبہ کو تسلیم نہ کیا گیا تو پورے پنجاب کی وکلاء برادری مشترکہ طور پر سڑکوں پر آ کر اپنا احتجاج کرے گی اور دیگر لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بیرسٹر چوہدری سعید حسین ناگرہ ناب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بیرسٹر ہارون دوگل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، اور ذیشان غنی سہریافنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتہائی قابل احترام اور سینئر ممبر نذیر احمد غازی (سابق جج لاہور ہائیکورٹ)کو دھمکیاں دینے اور مسلح افراد جامع مسجد غوثیہ مسلم ٹائون، لاہور بھجوانے کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈی جی اوقاف کی کرپشن، بدعنوانی، دھمکیوں، اختیارات کا ناجائز استعمال، خردبرد، غنڈہ گردی، مسلح افراد کے ذریعے مسجد کی بے حرمتی اور نعلین مبارک چوری میں ملوث ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا اورکہاگیا کہ ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسحد وزیرخان میں ناچ گانے اور فلمی شوٹنگ کی اجازت دینے اور حضور نبی کریمؐ کے نعلین پاک کی چوری میں ملوث ہونے پر ڈی جی اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، اگر حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطالبہ کو تسلیم نہ کیا گیا تو پورے پنجاب کی وکلاء برادری مشترکہ طور پر سڑکوں پر آ کر اپنا احتجاج کرے گی اور دیگر لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close