ق لیگ عمران خان کیساتھ کسی کے کہنے پرہے؟ پی ٹی آئی پنجاب میں لوکل باڈیز الیکشن کیوں نہیں کرا رہی ؟ تہلکہ انگیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار مظہر عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف کو واپس لائے گی ۔ پی ٹی آئی پنجاب میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر پارہی ، اس لیے لوکل باڈیز الیکشن نہیں کرارہی ہے ۔ ق لیگ عمران خان کا کسی کے

کہنے پر ساتھ دے رہی ہے ۔ پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف واپس آئیں گے کیونکہ وہ دوبارہ جیل نہیں جانا چاہیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کہیں سے یہ یقین دہانی کرادی گئی کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا تو آجائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close