اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن الائنس کا اجلاس طلب کر لیا۔ اپوزیشن الائنس کا اجلاس 27 اگست کو مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گا جس میں10 چھوٹی اپوزیشن کی جماعتیں شرکت کریں گی۔اجلاس میں جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور اے
این پی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جمیعت اہلحدیث، جے یو پی، قومی وطن پارٹی ، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی کو شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے، مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اپوزیشن کی 10چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، جبکہ حکومت مخالف تحریک سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں