اسلام آباد(پی این آئی )یہ واقعہ 16 نومبر 1983 کا ہے جب صدرِپاکستان جنرل محمد ضیا الحق نے سکیورٹی کے تمام نظام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مسلمان کے جنازے کو کندھا دیااور اپنے حسن اخلاق کی وجہ سے جنازے میں شریک ہزاروں افراد کے دل جیت لئے،تفصیلات کے مطابق جنرل ضیا الحق اسلام آباد جا رہے تھے کہ راستے میں ایک جنازہ آرہا تھا
یہ جنازہ حاجی ولایت خان کا تھا، جنازے میں ہزاروں افراد شریک تھے، جنازہ جب قریب آیا تو صدر کے سکیورٹی کے عملے نے ہونٹر بجا کر راستہ صاف کرنے کی کوشش کی تو صدر پاکستان ضیا الحق نے انہیں منع کر دیااور خود اپنی کار سے اتر کر جنازے کو کندھا دیا اور جنازہ گاہ تک گئے اور وہاں سے فارغ ہونے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں