لاہور(پی این آئی)سکول کھلنے پر سب بچے ایک ہی وقت میں سکول حاضرنہیں ہوںگے؟والدین اور بچوں کیلئے بڑی خبر، وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے۔ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھلنے
پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، کلاسیں ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا باقی طالبعلم دوسرے روز آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلم گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے جب کہ ٹیچرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہوگا اور ٹیچر 3 دن پہلے کا ٹیسٹ ساتھ لائیں گے۔وزیر اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ماسک، صابن، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوں گے، محکمہ تعلیم کہاں سے اتنا بل دے گا ؟انہوں نے مزید کہا کہ او لیول پیپرز کی رجسٹریشن کے لیے اسکولوں کی انتظامیہ والدین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں