پابندی کے باوجود کھولے جانے تعلیمی اداروں کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن ،جرمانہ عائد کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی):پابندی کے باوجود کھولے جانے تعلیمی اداروں کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن ،جرمانہ عائد کر دیا گیا، حیات آباد میں حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے اسکول پر پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) نے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکول پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد

کیا گیا ہے کیونکہ وہاں حکومتی پابندی کے باوجود تدریسی عمل جاری تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن کا مزید کہنا تھا کورونا کے خلاف ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری اسکول 15 ستمبر سے کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔حکومتِ خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن کے مطابق مختلف اضلاع کے اساتذہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں تلقین کی گئی ہے کہ اسکولوں میں سینی ٹائزر، ماسک کے استعمال اور ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close