جتنا ظلم ملک کے ساتھ ان جماعتوں نے کیا،اتنا ظلم تو ہلاکو خان اور چنگیز خان نے بھی نہیں کیا،ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں، غلام سرور

اسلام آباد (پی این آئی)جتنا ظلم ملک کے ساتھ ان جماعتوں نے کیا،اتنا ظلم تو ہلاکو خان اور چنگیز خان نے بھی نہیں کیا،ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں، غلام سرور، وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ جتنا ظلم ملک کے ساتھ دو جماعتوں نے کیا،اتنا ظلم تو ہلاکو خان اور چنگیز خان نے بھی نہیں کیا،

35 سال سے ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔ جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں قائم لیبر کمپلیکس کے 504 فلیٹس کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ 35 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں، سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی، قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مہنگائی، چینی اورگندم کے بحران میں کاروباری مافیا کا اہم کردار ہے، سندھ میں چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندازوی کی جاتی ہے۔غلام سرور خان نے بتایا کہ 760 جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close