شاہد خاقان کے منہ پر تھپڑ نہیں مارا ،اگر آئندہ ایسی بات کی تو تمہارامنہ توڑ دینگے، پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے

“اسلام آباد(پی این آئی )شاہد خاقان کے منہ پر تھپڑ نہیں مارا ،اگر آئندہ ایسی بات کی تو تمہارامنہ توڑ دینگے، پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے، ملک کا سابق وزیراعظم گھٹیا لیول تک گرگیا، اسپیکر کی شرافت ہے کہ شاہد خاقان کے منہ پر تھپڑ نہیں مارا ،اگر آئندہ ایسی بات کی تو تمہارامنہ توڑ دینگے”- فیصل واڈا نجی ٹی وی چینل

سے بات کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں انتہائی گھٹیا اور اخلاق سے گری زبان استعمال کی، اسپیکر کو کہا کہ تم بکواس کررہے ہو، اپنی بکواس بند کرو۔ کسی نے بات کی تو کہا تمہارا باپ چور ہے ،یہ اسپیکر کی شرافت ہے کہ شاہد خاقان کے منہ پر تھپڑ نہیں مارا ،اگر آئندہ ایسی بات کی تو تمہارامنہ توڑ دینگے ۔فیصل واڈا کا کاشف عباسی کے شو میں کہنا تھا کہ یہ شخص ملک کا سابق وزیراعظم ہے اور اس گھٹیا لیول تک گرگیا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کو کہہ رہا ہے تم بکواس کررہے ہو ۔ مطلب شاہد خاقان عباسی کو کمپلکس ہے باپ کی پرورش کا کوئی کمپلیکس ہے ،وزیر اعظم کے لیول پہ آکے اسپیکر کے عہدے کو دیکھو اس کی کرسی کو دیکھو جس کو کہہ رہے ہو بکواس کررہے ہو ۔فیصل واڈا نے کہا کہ اگر یہ بات اب اس نے کسی کو کہی تو ہم اسمبلی کے اندر ہی اس کا منہ توڑ دینگے ،آج تک ایسا وزیر اعظم دیکھا نہیں ہے ۔ ابھی اس پروگرام میں کہہ رہا ہوں کہ آپ کسی ماں ، بہن ، بیٹی پہ اٹیک کریں گے ہم منہ توڑدینگے۔ ہم اپنی ماں، بہن، بیوی بچوں کے کپڑے اتروانے نہیں آئے ۔فیصل واڈا نے مزید کہا کہ غیرت غیرت ہی رہے گی ، یہ بغیرتی ان کو زیب دیتی ہے جو یہ باتیں کررہے ہیں ہم نے تو آج بھی شاہد خاقان عباسی کی ماں ، بہن یا بیٹے کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کبھی کریں گے لیکن ایسا آد می اگر آپ کے گھر میں گھسے گا تو ہم اس کا منہ بھی توڑیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کسی حکومتی رکن نے شاہد خاقان عباسی کو چور کہا تو شاہد خاقان عباسی غصے میں آگئے اور کہا کہ چور تمہارا باپ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close