حکومت نے عوام کا خون چوسہ ہے ، انہوں نے اپنے لوگوں کو ایسی ایسی پوسٹوں پر بٹھایا تاکہ اپنی معاونت ہوسکے،ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جتنا مال بنانا ہے بناؤ

اسلام آبد (پی این آئی)حکومت نے عوام کا خون چوسہ ہے ، انہوں نے اپنے لوگوں کو ایسی ایسی پوسٹوں پر بٹھایا تاکہ اپنی معاونت ہوسکے،ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جتنا مال بنانا ہے بناؤ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی، تعلیمی اور جو بھی تباہی آئی ہے، ان کی ذمہ دار

پچھلی حکومت والے ہیں۔اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پریس کانفرس کے ردعمل میں پروفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بھی پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کی تباہی کے ذمےدار یہ لوگ ہیں، یہ ایسی اپوزیشن نہیں جو گہرائی سے باتوں کو دیکھے، ان کی باتوں میں ایسی کوئی پختگی نہیں تھی کہ ان پر بات کہ جائے، ان کی باتوں سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ کسی اور ملک میں رہتے ہیں،ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جتنا مال بنانا ہے بناؤ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی، تعلیمی اور جو بھی تباہی آئی ہے، ان کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ حکومت کرکے عوام کا خون چوسا ہے، انہوں نے اپنے لوگوں کو ایسی ایسی پوسٹوں پر بٹھایا تاکہ اپنی معاونت ہوسکے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جو بجلی مہنگی ہوئی اور جو ہوگی، وہ ان کے اپنے معاہدوں کی وجہ سے ہوئی ہے، انہوں نے ملک کے مستقبل کو گروی رکھوا کرمعاہدے کیے، ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے موجودہ وسائل میں ہی کام کررہے ہیں لیکن انہوں نے ملک کو امپورٹ کرنے والا ملک بنا دیا، امپورٹ کی وجہ سے ڈی انڈسٹریلائزیشن ہوئی، انہوں نے ہر وہ کام کیا جس سے ان کوفائدہ ملے اور عوام کا خون چوسا جائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے آکر 10ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے، ن لیگ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ملک کو خسارے پر لانے کے لیے کتنی محنت کی تھی؟ گرے لسٹ میں ہم ان ہی کے دور میں گئے تھے، ان کو پتا تھا آنے والی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر ان کے دور میں آدھے رہ گئے تھے لیکن ہمارے دور میں زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا، ان کے دور میں جنہیں سبسڈی دی گئی کبھی ان کی انکوائری نہیں کروائی گئی، انہوں نے ڈالرکو مصنوعی طور مستحکم رکھا، ان کے دور میں سالانہ قرض 5 ارب سے بڑھ کر 10 ارب ڈالر ہوئے۔ن لیگ کےدورمیں عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کوڈاؤن گریڈ کیا، ان کی کرپشن کے باعث ہمیں معاشی بہتری کےلیے سخت فیصلے کرنا پڑے، ہمارے دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب سےکم ہوکر 3 ارب ڈالر تک آگیا، اپوزیشن کی دو جماعتوں نے 35 سال میں جو بگاڑ پیدا کیا اس کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں