کوئٹہ(پی این آئی)صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے دفاتر کھولنے کے کا فیصلہ کر لیا،نوٹیفکیشن جاری، کورونا وائرس کی صورتحال میں کمی آنے پر حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں کے دفاتر مکمل طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔حکومت بلوچستان کے جاری
کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے گراف میں کمی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام انتظامی محکمے اور منسلک ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ فیصلہ مفاد عامہ کے تحت کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،پہلے سے نافذ العمل دفتری اوقات کی پابندی کی جائے گی اور تمام دفاتر کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں