کورو نا وائرس کو شکست دینی ہے تو پاکستانی طریقہ علاج اپنانا ہو گا، امریکن ایف ڈی اے نے ایمرجنسی بنیاد پر منظوری دیدی

کراچی (پی این آئی)ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاہے کہ پیسیوامیونائزیشن بذریعہ پلازما تھراپی کاآئیڈیا میراتھا،آج امریکن ایف ڈی اے نے علاج بذریعہ پلازما کی ایمرجنسی بنیاد پر منظوری دیدی۔پاکستان کے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ 15 مارچ کو سب سے پہلے پیسیوامیونائزیشن بذریعہ پلازما

تھراپی کاآئیڈیادیا، اپریل میں مجھے پاکستان میں پہلی بار کلینیکل ٹرائل کرنے کی منظوری دی گئی ، آج امریکن ایف ڈی اے نے علاج بذریعہ پلازما کی ایمرجنسی بنیاد پر منظوری دیدی،امریکن ایف ڈی اے کی منظوری نے پاکستانی ڈاکٹرز کی مہارت کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ ماہرامراض خون طاہر شمسی نے پلازما کے ذریعے کورونا کی روک تھام کا منصوبہ پیش کیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close