عمران نیازی استعفے کی تیاری کریں، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبرآگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بشریٰ بٹ نے کہاہے کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے عمران نیازی استعفے کی تیاری کریں، دو سا لو ں میں نیازی حکومت مسلم لیگ (ن)کی لیڈر شپ پر ایک دھیلے کی کر پشن ثا بت نہیں کر سکی،عمران نیازیکرپشن کے نام پر چائے کی پیالی میں طوفان

بر پا کر کے ہیرو بنے ہو ئے ہیں۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے خوا تین پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ خان صاحب مسلم لیگ(ن) عوامی سی جماعت ہے جسے ہردور میں ختم کرنے کے خوا ب دیکھے گئے مگر خدا کی مدد اورعوام کی حما یت کے سا تھ آ ج بھی مسلم لیگ(ن) نہ صرف قائم ودائم ہے بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، نواز شر یف جو نہی صحتیا ب ہونگے وہ پاکستان واپس آ جا ئیں گے نواز شریف ا پنی بیماراہلیہ کو چھو ڑ کر پاکستان آ گئے تھے اب بھی انشا اللہ وہ جلد عوام میں ہوں گے۔ انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی پر تو حکمران کر پشن ثا بت نہیں کر سکے البتہ نیازی صاحب کے چہیتے اپنی کر پشن چھپانے کیلئے ضرور فکر مند نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close