اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی حالت میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت سمجھ رہی
ہے کورونا کی طرح عوام کی حالت میں بہتری آئی ہے جوغلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں وہ چیز مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے یا مہنگی ہو جاتی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم نے 5 ہزار ارب روپے کا قرضہ ادا کیا، حکومت یہ نہیں بتاتی کہ اتنے عرصے میں کتنا قرضہ لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنا ٹیکس 2018میں ن لیگ کی حکومت نے اکٹھا کیا، موجودہ حکومت اتنا بھی نہیں کر سکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں