ہم دوبارہ لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے، حکومت نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

لاہور(آئی این پی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ لوٹ ماراور کرپشن کے ذریعے قوم کی ہڈیاں تک نچوڑلینے والے کہتے ہیں کہ احتساب نہیں ہونا چاہیے ،وزیر اعظم عمران خان بر ملا کہہ چکے ہیں کہ ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، اپوزیشن

کا مالی بحران شدید ہو رہا ہے اور انشا اللہ اب اس کے ریکارڈ بھی ٹوٹیں گے ، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کیونکہ ہم دوبارہ لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وسطی پنجاب کے پارٹی رہنمائوںکے وفد سے گفتگو اور میڈیا کیلئے جاری اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں حلف دے کر گئے کہ وہ طلب کرنے پر پاکستان واپس آ جائیں گے لیکن کمٹمنٹ پوری نہ کرنے کی وجہ سے اشتہاری ہو چکے ہیں ، حکومت ان کی واپسی کیلئے قانون کے مطابق پیشرفت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی قیادت چاہتی ہے کہ لوٹ مار او رکرپشن کرنے پر انہیں ماضی کی طرح بالکل بھی نہ پوچھا جائے اورادارے ان کے خلاف بالکل بھی حرکت میں نہ آئیں ۔اگر آج احتساب نہ ہو سکا توپھر کبھی بھی نہیں ہوسکے گا، وزیراعظم عمران خان تویہاں تک کہہ چکے ہیںکہ احتساب کے اصولی نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔اگرہمیں ملک کوآگے لے کرجانا ہے توہمیں کڑے احتساب کے عمل کی مثالیں قائم کرنا ہو ںگی ۔انہوںنے رہنمائوں کو پنجاب حکومت کے مختلف منصوبوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ معیشت کی صورتحال میں جیسے جیسے بہتری آ رہی ہے اس کے فوائد عوام تک بھی منتقل کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close