اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ سروے میں عوام نے رائے دی ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا مکمل قابو میں ہے۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کے باوجود کورونا کی وبا کو مکمل قابو میں سمجھنے والے افراد کی شرح گزشتہ
سروے کے مقابلے میں 32 فیصد اضافے کے بعد 79 فیصد ہوگئی ہے۔سروے میں کہا گیا کہ وبا کو قابو میں نہ سمجھنے والے افراد کی شرح 45 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آگئی۔گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق کورونا کو مبالغہ آرائی قرار دینے والوں کی شرح بھی 55 فیصد سے 70 فیصد ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے لاحق خطرات کو حقیقی سمجھنے والوں کی شرح بھی 41 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد پر آگئی ہے۔سروے کے مطابق 54 فیصد پاکستانی اس نظریے کے بھی حامی نظر آئے کے وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے 6235 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے۔ملک میں اب صرف کورونا کے 10694 کیسز فعال ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں