عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پانچ رشتہ داروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے بنکوں سے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کی ملکیت کشمیر مل اور اتفاق ملز کیخلاف نواز شریف کے پانچ چچازاد بھائیوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے۔بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزنوں کے خلاف بینکوں کے قرض واپس نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی ، مختلف بینکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کے لیے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ،دائر درخواستوں میں سابق وزیر اعظم کے کزن میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع ، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے بینکوں کے مطابق اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا ،قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے لیکن اتفاق مل اور کشمیر مل قرضہ واپس نہیں کررہی عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close