پاکستان میں کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق حوصلہ افزا خبریںآنے لگیں، ملک بھر میں کتنے مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں؟ تازہ ترین تفصیلات جانئے

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 496 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے ، ساری اموات ہسپتالوں میں ہوئیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 23 ہزار 655 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 27، پنجاب میں 8 ہزار 549، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 508، اسلام آباد میں 2 ہزار 843، بلوچستان میں 229، گلگت بلتستان میں 302، آزاد کشمیر میں 197 افراد کے ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 829 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص 1920 وینٹیلیٹرز پر 115 مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10188 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 254، بلوچستان میں 12 ہزار 527، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 682، اسلام آباد میں 15 ہزار 515، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 766، پنجاب میں 96 ہزار 233 اور سندھ میں 1 لاکھ 28 ہزار 284 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 244 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 367 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 188،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 248، اسلام آباد میں کل 175 ، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 64 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میںکووڈ۔19 سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1663 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close