ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی پاکستان کیخلاف ٹوئٹ کیا تو عمران خان نے کیادوٹوک جواب دیا تھاجس نےپاکستانیوں کا سینہ چوڑا کر دیا تھا

اسلام آباد(پی این آئی )بابر اعوان نےنجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عمران خان نے حکومت آئے یا جائے احتساب کے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے سے یکسر انکار کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بن کر پاکستان کیخلاف ٹوئٹ کیا تو وزیراعظم نے انہیں ٹوئٹ پر ہی بھرپور جواب دیا،

عمران خان کچھ چیزوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے اسے لوگ غلطی کہتے ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان بذا ت خود احتساب کے ادارے کے سامنے پیش ہوئے، سپریم کورٹ نے ایک سال تک جو سوال پوچھا عمران خان کے ماتھے پر کوئی شکن نہیں آئی، جمائما خان کو شاباش پیش کرنا چاہئے انہوں نے تمام دستاویز فراہم کیے، سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کلیم کرتے ہیں ملک کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو باہر کیوں بیٹھے ہیں، نواز شریف نے اپنے خلاف نئے ریفرنس میں پیش ہونے سے اب تک انکار کیا ہے، نواز شریف کی ضمانت پچھلے ریفرنس میں سزا کی معطلی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close