گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرضے میں 45فیصداضافہ ، قرض میں اضافے کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی):گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرضے میں 45فیصداضافہ ، قرض میں اضافے کی وجہ سامنے آ گئی، وزارت خزانہ نے نئی دستاویز جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی دستاویز کے مطابق

2 سالوں میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 87 فیصد کے برابر ہوگیا جب کہ قرض میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے لیا گیا قرض ہے۔ دوسری جانب قانون کے مطابق حکومتی قرض جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کا تقریباً 73 فیصد تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں