سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں،بھارت جو کہتا ہے کہتا رہے ہم سی پیک کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے

اسلام آباد (پی این آئی)سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں،بھارت جو کہتا ہے کہتا رہے ہم سی پیک کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل بند کیا، نہ ہی پیسے مانگے ہیں، اسرائیل سے متعلق بھی پاکستان اور سعودی عرب کا مئوقف ایک ہے، سعودی عرب

اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خوداریت نے نئی کروٹ لی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی 6سیاسی جماعتوں نے بھارت کے 5اگست کے اقدام کی نفی کردی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کا یہ نہایت اہم بیان ہے۔ اعلامیے پر فاروق عبداللہ، غلام احمد میر اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے دستخط ہیں۔اس لیے بھارت کا اخلاقی اور قانونی لحاظ سے بہت کمزور مئوقف ہے۔ یہ کشمیریوں کی آواز ہے جو ہمارے کانوں میں سنائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران مقبوضہ کشمیر کا خصوصی ذکر ہوا ہے،چین نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے۔سلامتی کونسل کی تین نشستوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔چین نے کہا کہ وہ بھارت کے 5اگست 2019ء کے اقدام کو یکطرفہ سمجھتے ہیں۔چین نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مئوقف دہرایا ہے۔ اسی طرح چین نے بھارتی الزامات خصوصاً مشرقی لداخ سے متعلق ان کو مسترد کرتے ہیں۔بھارت کے پانچ نشستیں ہوئی لیکن نتیجہ خیز نہیں ہیں، چین اپنے مئوقف پر قائم ہے۔چین اور بھارت میں کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی، چینی صدر کا دورہ انتہائی غیرمعمولی نوعیت کا ہوگا۔ پاکستان اورچین کا مئوقف واضح ہے کہ سی پیک ہمارا سوچا سمجھا پروجیکٹ ہے۔ سی پیک سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ بھارت جو کہتا ہے کہتا رہے ہم سی پیک سے متعلق آگے بڑھتے رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں بگاڑ پیدا کرنے والا ایک گروپ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے پیسے واپس مانگے نہ ہی پٹرول بند کیاہے۔ اسرائیل سے متعلق بھی پاکستان اور سعودی عرب کا مئوقف ایک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close