ٹرانسپورٹ کا اہم ترین منصوبہ گرین لائن چلنے سے پہلے ہی تباہ حالی کا شکار، سیڑھیاں، دروازے، لائٹیں تباہ ،تعمیرات نشئیوں کے لیے محفوط پناہ گاہ بن گئ

کراچی (پی این آئی)ٹرانسپورٹ کا اہم ترین منصوبہ گرین لائن چلنے سے پہلے ہی تباہ حالی کا شکار، سیڑھیاں، دروازے، لائٹیں تباہ ،تعمیرات نشئیوں کے لیے محفوط پناہ گاہ بن گئ، کراچی والوں کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا اہم ترین منصوبہ گرین لائن چلنے سے پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہوگیا۔

سخی حسن، ناگن چورنگی سمیت متعدد سٹیشن پر جالیاں، خود کار سیڑھیاں اور دیگر انفرا اسٹرکچر تباہ ہو کر نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا۔کراچی گرین لائن بس منصوبہ پر کام کرنے والی وفاقی حکومت کی کمپنی کی غیرزمہ داری اورغفلت کے سبب ناظم آباد، سخی حسن، ناگن چورنگی سمیت متعدد مقامات پر خوکار سیڑھیاں، دروازے، لائٹیں تباہ ہوچکیں تو تعمیرات نشئیوں کے لیے محفوط پناہ گاہ بن گئی۔اپنے ہی پیسوں کا اس طرح ضیاع دیکھنا شہریوں کے لیےتکلیف دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبہ کے انتظار میں سوکھ گئے اور اب اس کا یہ حال بتا رہا ہے کہ وفاقی حکومت اس کو جلد مکمل کرنے کے لیے کتنی تگ ودو کر رہی ہے۔سندھ انفراسٹرکچر کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ منصوبہ مقررہ لاگت سے کم میں تیار ہو رہا ہے جس میں حکومت کو بچت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں