اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق 8محرم سے 10محرم الحرام تک ہوگا جس کا مقصد شہر میں امن و امان کا نفاذ یقینی

بنانا ہے۔دوسری طرف پولیس کی جانب سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں محرم کے جلوس کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس میں کورونا کے دوران اپنائے گئے ایس او پیز کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہرمیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 600سے زائد جوان تعینات کیے جائیں گے جبکہ علما کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ عاشورہ کے دوران مذہبی رواداری کے فروغ اور کرونا سے متعلق ایس ا و پیز پر عمل در آمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم عاشورہ 30اگست کو مذہبی عقیدت و احترم سے منایا جائے گا اور اس دوران 9محرم کو اسلام آباد جبکہ دسویں محرم کو راولپنڈی میں جلوس نکالے جائیں گے۔حکومت پنجاب نے بھی صوبہ بھر میں محرم الحرام کے ماہ مقدس میں 7 محرم الحرام سے لے کر 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ اس پابندی کے دوران خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ ڈبل سواری کی پابندی سے مبرا ہوں گے جبکہ ہر شہری جس کی عمر 18 سال یا اس سے اوپر ہو گی اس کے پاس شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہو گا کیونکہ خفیہ ایجنسیوں اور پولیس اہلکار کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ کسی بھی وقت اور کہیں بھی چیک کر سکیں گے،حکومت نے محرم الحرام کے دوران نکلنے والے اہل تشیع کے تمام جلوسوں اور مجالس کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ۔کر لیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر پابندی لازمی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close