پاکستان کی معیشت درست راستے پر واپس آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی معیشت درست راستے پر واپس آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ درست راستے پر آ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جولائی 2019 میں

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو جون 2020 میں کم ہو کر 100 ملین ڈالر پر آیا اور پھر جولائی 2020 میں ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 424 ملین ڈالر سرپلس (اضافی) ہو گیا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ زبردست تبدیلی برآمدات میں مسلسل بہتری جو جون 2020 کی نسبت 20 زیادہ رہیں اور ریکارڈ ترسیلات زر کا نتیجہ ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے متعلق بیان دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close