افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: (پی این آئی)افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان پیش پیش عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد

پہنچا ہے، افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آیا۔ افغان طالبان کا وفد دوہا سے اسلام آباد پہنچا، وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close