نواز شریف عدالت سے نااہل ہیں اور الیکشن نہیں لڑ سکتے، جیل میں سزا کاٹ رہےتھے، واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف عدالت سے نااہل ہیں اور الیکشن نہیں لڑ سکتے، جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے ، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل سے گئے تھے، وطن واپس آئیں گے تو سیدھے جیل ہی جائیں گے۔فواد

چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے شیورٹی کو تبدیل کیا، شہباز شریف کو بلا کر نواز شریف کی واپسی کی بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ نواز شریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، دوسری بات یہ کہ نواز شریف پلی بارگین کریں گے اور پیسے واپس کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تیسری بات یہ ہے کہ نواز شریف عدالت سے نااہل ہیں اور الیکشن نہیں لڑ سکتے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے، اس پر میڈیکل بورڈ اور حکومتی ذمہ داران کے بیانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائقوں کا ٹولہ اپنے ہی بیان کی تردید کر رہا ہے، نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو ڈاکٹرز نواز شریف کا علاج کر رہے ہیں وہ مشورہ دیں گے تو واپس آجائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی مرضی سے، اپنے وقت پر اور جب علاج مکمل ہو گا تو واپس آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف ڈیل کے تحت گئے ہیں تو اجازت کس نے دی؟ اجازت تو حکومت اور کابینہ نے دی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے تو انکار کر دیا تھا کہ گارنٹی اگر دینی ہے تو میں ایسے نہیں جانا چاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close