وزیراعظم عمران خان کیوں پچھتا رہے ہیں؟وفاقی وزیر شیخ رشید نے حیران کن اعتراف کر لیا

لاہور (پی این آئی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جانے پر عمران خان پچھتا رہے ہیں، اب انہیں واپس لانا آسان کام نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو این آر او کی تلاش ہے لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی، مریم نواز کے ٹویٹر کو سگنل ملنے سے شہباز شریف کی سیاست کو نقصان پہنچا، مردہ

اپوزیشن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کی اے پی سی ان کے گلے پڑسکتی ہے، محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں بظاہر اختلافات ہیں، مریم نواز نے جتنے پتھر مارے وہ شہباز شریف کی سیاست کو لگے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس گہرے پانیوں میں ہے، شہباز شریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا مریم نواز شہباز شریف کی سیاست کیخلاف کام کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ این آر او کی تلاش میں ہیں، فضل الرحمان جو چاہتے ہیں وہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا ایم این ون اہم منصوبہ ہے، شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں 25 اگست سے 10 فیصد کمی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close