اسلام آباد(پی این آئی )وفاق سوئی گیس کی آمدن میں سے بلوچستان کو حصہ دینے پر راضی ہوگیا ہے۔وفاقی محکمہ توانائی کے مطابق وفاق نے سوئی گیس سے حاصل ہونے والے منافع میں سے 40 فیصد حصہ بلوچستان کو دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، بلوچستان حکومت کی جانب سے اس پیشکش کے جواب کا
انتظار ہے۔وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے درمیان پانچ سال سے تاخیر کا شکار پی پی ایل معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، حکومت نے وفاقی حکومت کو سوئی گیس کی آمدن میں حصہ دار بنانے میں رضا مندی ظاہر کردی ہے۔محکمہ توانائی کے مطابق جیسے ہی وزیراعلی بلوچستان جام کمال اس معاہدے کیلئے رضا مندی کا اظہار کرتے ہیں یہ معاہدہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔اس معاہدے کے بعد بلوچستان حکومت کو فوری طور پر 5 سال سے واجب الادا 20ارب روپے ملیں گے، جبکہ سالانہ صوبہ بلوچستان کو اس معاہدے کی مد میں 5 سے 6 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوسکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں