پاکستان کا اہم ترین صوبہ جہاں کروناوائرس کے 95فیصد مریض صحتیاب ہو گئے ، اچھی خبروں کا سلسلہ جاری

کراچی(پی این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں مزید 9 ہزار 311 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 274 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید ایک مریض کے انتقال سے وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2358ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلی ہائوس

سے جاری ایک بیان میں کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک صوبہ میں کورونا وائرس کے تشخیص کے لئے 9 لاکھ 44ہزار ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 27 ہزار 965 کیسز سامنے آئے ہیں ،ان میں سے 95 فیصد یعنی 1 لاکھ 21 ہزار 144 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شفایاب ہونے والے 268 افراد بھی شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4463 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4142 گھروں، 7 آئسولیشن سینٹرز اور 314 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 223 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 31 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے بتایا کہ 274 نئے کیسوں میں سے 110 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی کے 33، ضلع شرقی 30، ضلع وسطی 25، ضلع ملیر 12، ضلع غربی 7 اور ضلع کورنگی کے 3 کیسز شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں کشمور سے 32، سکھر اور حیدرآباد میں 15-15، سانگھڑ 10، گھوٹکی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ 4-4 ، بدین، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 3-3، جیکب آباد، قمبر، خیرپور، مٹیاری اور نوشہروفیروز 2-2، دادو اور میرپورخاص میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

close