حکومت نے کسی کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی بلکہ ایک بیمار آدمی کیلئے ہمدردانہ رویہ اپنایا گیا،ہمایوں اختر خان

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے کسی کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی بلکہ ایک بیمار آدمی کیلئے ہمدردانہ رویہ اپنایا گیا،ہمایوں اختر خان، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی بلکہ ایک بیمار آدمی

کیلئے ہمدردانہ رویہ اپنایا گیا،لندن کی شاہراہوں پر گھومتے پھرتے سامنے آنے والی نواز شریف کی تصاویر سے کیا نتیجہ اخذ کیا جانا چاہیے ؟،تحریک انصاف کو حکومت میں آئے ابھی دو سال کا عرصہ ہوا ہے کیا کئی دہائیوں کے مسائل ہمارے پیدا کرہ ہیں ؟، سابقہ حکمرانوں نے ملک میں جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں ان کا دو سالوں میں حل ممکن نہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ان کے حل کیلئے ہر ممکن پیشرفت کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ پر حلقہ این اے 127سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اوراکابرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ نواز شریف نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے پہلے جو تحریر لکھی گئی اس کی قطعاً پاسداری نہیں کی گئی ۔ نواز شریف کی کوئی بھی میڈیکل رپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نہیں آئی بلکہ افسران کو ان سے ملنے کی اجازت تک نہیں ۔نواز شریف سزایافتہ ہیں اور جب وہ بظاہر تندرست ہیں تو حکومت ان کی واپسی کیلئے پیشرفت کر رہی ہے اور اس کیلئے برطانوی حکومت کو لکھ دیا گیا ہے تاکہ وہ واپس آ کر اپنی سزا مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) مہنگائی اور ڈوبتی معیشت کا واویلا کر کے ان کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی ، دونوں جماعتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں ہیں لیکن مسائل کا سارا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالا جارہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں اور انہوںنے اب تک کامیابیاں سمیٹی ہیں ، عوام سے وعدہ ہے کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے اور انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close