افغان طالبان کا وفد آج دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد(پی این آئی):افغان طالبان کا وفد آج دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے گا، افغان طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔ افغان طالبان کے وفد کو دورے کی دعوت وزارت خارجہ نے دی ہے۔نجی ٹی وی نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان طالبان کا وفد وزارت خارجہ کی

دعوت پر پاکستان کے دورے پر آرہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کا وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کرے گا۔پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک ہفتے قبل افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق کامیابی، اجتماعی کاوش کے باعث ملی ہے اور موجودہ صورتحال تک آئی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان فریقین مزید تعطل کے بغیر وسیع ترمذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور ہرممکن اندازمیں اس سے فائدہ اٹھانے پرتوجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے زور دے کرکہا تھا کہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close