جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کو روکنے کے لئے 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننا چاہئے۔ڈبلیو ایچ او نے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے بارے میں نئے اصول جاری کئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق مختلف ممالک میں بڑوں کے ماسک پہننے کے اصولوں کا اطلاق بچوں پر بھی ہونا چاہئے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے ، لیکن اس کے پختہ شواہد موجود ہیںکہ کورونا وائرس بڑوں کی طرح نوعمروں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئے۔چھ سی11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے مشورہ دیا گیا ہے کہ فیملی کے ممبران ماسک پہننے اور اتارنے میں بچوں کی مدد کریں۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 60 سال سے کم عمرکے صحتمند افراد کو کپڑے کا ماسک پہننا چاہئے جبکہ بوڑھے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو میڈیکل ماسک پہننا چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں