پاکستان کا وہ صوبہ جہاں محرم الحرام کے احترا م کے پیشِ نظر تمام سینما گھروں کو بند کر دیا گیا

? پشاور(پی این آئی) محرم الحرام کے احترام کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں سینماء گھروں کو 10دن کے لئے بند کردیا گیاہے جبکہ صوبائی دارلحکومت پشاور اندرون شہر مختلف مقامات پر درجنوں پولیس چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔شہر میں پولیس اور ایف سی کے علاوہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں

نے گشت کرنا شروع کردیا ہے اندرون شہر مختلف مقامات پرواقع امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے گزشتہ شب سے نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔جبکہ پولیس کی جانب سے صوبائی سطح پر اور اضلاع کی سطح پر خصوصی کنٹرول رومز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت ، پولیس ، ریسکیو 1122، سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں یوم عاشورہ تک منسوخ کردی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی ڈکلیئر کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں