اسلام آباد(پی این آئی):نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تشکیل جھوٹ اور دھوکا دہی کی بنیاد پر ہوئی۔اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز
شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر انہیں بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں، یہی وہ دھوکا دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر (ن) لیگ کی تشکیل ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں