کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ میں 20کلو تھیلاآٹے کے کی قیمت میں مزید اضافہ،شہر میں 20کلو تھیلا آٹا 1250 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے،شہری مہنگے داموں آٹے کی خریداری پر پریشان۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 20کلو تھیلاآٹے کے کی قیمت میں کمی کی
بجائے مسلسل اضافہ جاری ہے،20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک پہنچ گیا ہے اور فی کلو 65 روپے میں فروخت ہورہا ہے،اس سے پہلے20 کلو تھیلا آٹے کی قیمت1100 روپے تھی،ملزایسوسی ایشن کے رہنماوں کے مطابق ملزکو حکومت کی جانب سے گندم کی باقائدہ فراہمی نہ ہونے سے قیمتیں بڑھی ہیں تاہم آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ خوراک بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے میں آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، اور فوری طور پر عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے محکمہ خوراک کی جانب سے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں 20 کلو تھیلاآٹا 930 روپے میں دستیاب ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں