آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

راولپنڈی(پی این آئی)آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی بےپناہ اضافہ کردیا۔نان بائیوں کی دونوں بڑی تنظیموں متحدہ اور آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے از خود

قیمتیں بڑھائیں اور باقاعدہ نئی ریٹ لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پتیری روٹی 7 روپے سے 20 روپے، خمیری روٹی 12 روپے سے 15 روپے، نان 15 روپے سے 18 روپے، تندوری پراٹھہ اور روغنی نان 25 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا جبکہ اپنے گھروں کے آٹے سے روٹی پکائی 7 روپے فی روٹی کر دی گئی۔ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری بن گئی تھی مہنگا آٹا لے کر سستی روٹی نان فروخت نہیں کرسکتے جبکہ انتظامیہ نے کل پیر 24 اگست سے نان بائیوں خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close