متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانیوں کو واپس ان کی ملازمتوں پربھیجاجائے گا، زلفی بخاری نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی)متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانیوں کو واپس ان کی ملازمتوں پربھیجاجائے گا، زلفی بخاری نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی، معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی محنت کشوں کی روزگاری پر بحالی کےلئے دوسرے ملکوں سے معاہدے کیے

جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا ء کے دوران متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانیوں کو واپس ان کی ملازمتوں پربھیجاجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جلدڈیجیٹل اوورسیزبنکاری نظام کاافتتاح کریں گے جس سے مختصروقت میں بینک اکائونٹس کھولنے اور بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close