لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر بنائیں گے، لاہور کے مسائل کے حل کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کر دی

لاہور:(پی این آئی)لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر بنائیں گے، لاہور کے مسائل کے حل کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی، کہتے ہیں لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر بنائیں گے۔لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان

بزدار خود میدان میں آ گئے، ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کو لاہورمیں سہولتوں کی بہتری کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔ پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم بھی دے دیا۔اجلاس میں گداگری کے سدباب، میٹروبرج اور انڈرپاسز کے قریب منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا، مختلف سڑکوں پر صدقے کا گوشت اور پرندے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ماحولیاتی تحفظ کے لئے دھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے،اسے مثالی شہر بنائیں گے۔ لاہور میں آنے والے ہر فرد کو واضح طور پر تبدیلی نظر آنی چاہیے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی مگر اب کام میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں