اسلام آباد (پی این آئی)کرائے کے ترجمان بتائیں کہ ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھر کب ملیں گے؟یہ ہی تحریک انصاف کا جھوٹ، کرپشن اوردھوکا ہے،جس کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ن لیگی لیڈر کا جوابی حملہ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فوادچوہدری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب
حکومت،وزیرصحت اورسروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں،انہوں نے درخواست کی نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ کرائے کے ترجمان بتائیں ایک کروڑنوکریاں اور50 لاکھ گھر کب ملیں گے؟،یہ ہی تحریک انصاف کا جھوٹ، کرپشن اوردھوکا ہے،جس کی سزا2 سال سے عوام کاٹ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ قومی ترقی 5 اعشاریہ 8 سے منفی اعشاریہ 4 کیسے ہوئی؟،چینی 52سے 110 اورآٹا33 سے 78 روپے کلو کیسے ہوا؟، بتائیں چینی چور جہانگیر ترین وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں