دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک ہو گا؟ میٹرو برج اور انڈر پاسز میں چھپے نشیئوں کی بھی شامت، پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

لاہور(پی این آئی)دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک ہو گا؟ میٹرو برج اور انڈر پاسز میں چھپے نشیئوں کی بھی شامت، پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے، ماحولیاتی تحفظ کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت

اجلاس ہوا جس میں لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن کے بعد ہو گا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گداگری کے سدباب، میٹرو برج اور انڈر پاسز کے قریب منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بدنما وال چاکنگ ختم کر کے سرکاری اداروں کی دیواروں پر پینٹنگ اور گرافک کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،عثمان بزدار نے اسٹریٹ لائٹوں کو بحال کرنے اور آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جلو بٹر فلائی پارک، استنبول چوک اور دیگر مقامات کے لیے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ تیار کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خود نکلوں گا اور چیک کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close