نیب نے نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کے معاملے سے لاتعلقی اختیار کر لی، ہم نے جانے کی اجازت نہیں دی تھی تو ہم واپس کیوں لائیں؟ نیب کا مؤقف

اسلام آباد (پی این آئی)نیب نے نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کے معاملے سے لاتعلقی اختیار کر لی، ہم نے جانے کی اجازت نہیں دی تھی تو ہم واپس کیوں لائیں؟ نیب کا مؤقف، نیب نے نوازشریف کو بیرون ملک سے پاکستان واپسی کے معاملے سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے، نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے نواز شریف کو

لندن بھیجا نہیں تو واپس کیوں لائے؟ نجی ٹی وی جیو کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف وفاقی حکومت کی اجازت سے بیرونِ ملک گئے تھے اور واپسی کیلئے وزارتِ داخلہ ہی برطانوی حکومت اور انٹرپول کو خط لکھے۔ نیب ذرائع کے مطابق نوازشریف کو عدالتی حکم پر نیب نے نہیں وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نوازشریف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر چکی ہے اور آئندہ ہفتے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کارروائی کا آغاز کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close