پاکستان کے کس صوبے کے ڈیم پانی سے بھر گئے؟ حالیہ بارشوں نے بڑے مواقع پیدا کر دیئے

بلوچستان (پی این آئی)پاکستان کے کس صوبے کے ڈیم پانی سے بھر گئے؟ حالیہ بارشوں نے بڑے مواقع پیدا کر دیئے، بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھر گئے ، میرانی اورشادی کور ڈیمز میں پانی کی سطح اسپیل وے کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری رپورٹ

کے مطابق صوبے کے ضلع لسبیلہ میں واقع حب ڈیم میں پانی کی گنجائش350 ہے جس میں 323 فٹ پانی بھر چکا ہے۔تربت کے میرانی ڈیم میں پانی کی گنجائش 244فٹ ہے جس میں 237فٹ پانی آچکا ہے، گوادر کے شادی کور ڈیم میں پانی کی گنجائش 36 فٹ ہے یہاں 27 فٹ پانی بھر چکا ہے ،جبکہ ژو ب کے سبکزئی ڈیم میں 25 فٹ ، گوادر کے سوار ڈیم میں 16 اور آکڑہ ڈیم میں 23فٹ پانی بھر چکا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close