لڑکی کی جنس تبدیل کروا کر لڑکا بننے کے لئے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا، کیا حکم دیا؟

لاہور(پی این آئی)لڑکی کی جنس تبدیل کروا کر لڑکا بننے کے لئے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا، کیا حکم دیا؟ لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کی جنس تبدیل کرواکرلڑکابننےکےلئےکیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نےچیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری صحت سمیت دیگرفریقین

سے رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس جواد حسن نے صبا نامی لڑکی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ جنس تبدیل کروانے کا معاملہ حساس ہےٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کے تحت کسی کو بھی جنس تبدیل کروانے کی اجازت ہے۔تحریری حکم میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری وکیل آئندہ سماعت پرعدالت کی معاونت کرے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری صحت کوجواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close