صورتحال بہتری کی جانب گامزن ، ملک کا اہم ترین صوبہ جہاں چار دنوں میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے، مسلسل چوتھے روز بھی کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے باعث

کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔مسلسل چوتھے روز کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آنے لگی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ پنجاب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 96057 ہو گئی ہے۔ لاہور میں 36، راولپنڈی 6، جہلم 1 اور گوجرانوالہ میں 12 کیسز ، سیالکوٹ 3، نارووال 2، گجرات1، حافظ آباد1، ملتان 8، خانیوال 2، فیصل آباد 9، ٹوبہ 2 اور رحیم یار خان میں 1، سرگودھا 3، میانوالی 1، بہاولنگر 1، بہاولپور 2، ڈیرہ غازی خان 5، مظفر گڑھ 1، راجن پور1، ساہیوال 1اور پاکپتن میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔اسی طرح پنجاب میں مسلسل چوتھے روز بھی کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔جس کے ساتھ اموات کی کل تعداد 2188 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 91134 ہو چکی ہے۔مزید برآں پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پنجاب کے مختلف علاقوں میں لگایا جائے گا۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن دو ہفتوں کے لیے لگایا جائے گا۔ کورونا کیسز والے گھروں کو سیل کر دیا جائے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کسی گھر، بلڈنگ یا چھوٹے سے علاقے کو سیل کیا جانا شامل ہے۔ پشاور میں بھی 17 اگست کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں