پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کرنا ہوا انتہائی آسان ، وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پراجیکٹ‘ کی منظوری دے دی ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا عمل انتہائی آسان ہو جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی بینکوں میں براہ راست ادائیگی کر سکیں

گے اور سٹاک مارکیٹ میں براہ راست پیسہ لگا سکیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ”اس پراجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 4ستمبر کو کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں اہم شراکت دار بنانا چاہتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے طویل عرصے سے ڈیجیٹل بینکنگ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا جو اب پورا کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ انہیں سٹاک مارکیٹ میں بھی براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دی جا رہی ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close