اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کیخلاف حکومتی کارکردگی سے 69 فیصد پاکستانیوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا ہے ۔گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق عالمی وبائی مرض کے خلاف حکومتی کارکردگی سے 28 فیصد غیرمطمئن نظر آئے۔کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر کئے گئے گزشتہ سروے کی نسبت مطمئن افراد کی شرح میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔نئے سروے میں ملک بھر سے 1300 افراد کی رائے لی گئی اور اعد اد و شمار جاری کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں