وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار کی کرپشن کی فائل پہنچا دی گئی لیکن وزیراعظم نے کیا کیا؟سینئر صحافی کے انکشافات نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

لاہور (پی این آئی)ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کی کرپشن سے متعلق فائل اہم تحقیقاتی ادارے نے عمران خان کو دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ تو بتا دیا ہے کہ انہوں نے آئی بی سے چیک کروایا ہےلیکن انہوں نے

یہ نہیں بتایا کہ ایک اور تحقیقاتی ادارے نے جو کہ آئی بی سے معتبر اور پروفیشنل سمجھا جاتا ہےاور اس کی دنیا میں ایک پہچان ہے،ا س ادارے نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کےحوالےسے ایک پوری فائل دی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے یہ یہ چیزیں سامنے آئی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ اس دن کی بات ہے جب سردار عثمان بزدار اسلام آباد کے دورے پر گئے تھے اور انھوں نے وزیراعظم عثمان بزدارکےساتھ ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کےدوران وزیراعظم عمران خان نے یہ رپورٹ عثمان بزدار کے حوالے کردی کیونکہ انھیں اس بات کا یقین تھا کہ سردار عثمان بزدار معصوم ہے اور انھوں نے اسکی انکوائری آئی بی سے کروائی۔ اس پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ اگر انکو صرف آئی بی پر ہی اعتماد ہے تو وہ نیب اور دیگر اداروں سے اپوزیشن کے کیس بھی لے کر آئی بی کو دے دیں اور جو وہ کہیں اسے سچ مان لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں