بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست کو ختم، بلدیہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے 3 ناموں پر غور، کون کون شامل؟

کراچی(پی این آئی)بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست کو ختم، بلدیہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے 3 ناموں پر غور، کون کون شامل؟پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلدیہ عظمی کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لئے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی اچھی شہرت کی حامل تین شخصیات کے ناموں پر غور شروع کر دیا

ہے۔سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت 28 اگست کو ختم ہو گی، جس کے لئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سرکاری افسر کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے لئے چناؤ میں شامل کیا جانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی سے معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر نعمان احمد، سابق سینیٹر تاج حیدر اور ماہر معیشت اسد سعید کے نام ایڈمنسٹریٹر کے لئے زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پارٹی قیادت کی مشاورت سے نام فائنل کرے گی، تاہم زیادہ امکان ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسی بیوروکریٹ کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close