لاہور(پی این آئی)مال برادر گاڑیوں کی آن لائن کمپیوٹرائزڈ بکنگ کے آغاز کا اعلان، مسافر بوگیوں کی مکمل تزئین وآرائش کے بعد مکمل سروس بحال کرنے کا اعلان۔ریلویز کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے ورکشاپوں میں مسافر بوگیوں کی مکمل تزئین وآرائش کے بعد ریل سروس کو مکمل طورپر بحال
کردیاجائے گا ۔ہفتے کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آمدنی میں اضافے کیلئے مال برادر گاڑیوں کی آن لائن کمپیوٹرائزڈ بکنگ کے آغاز کا اعلان بھی کیا ۔وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں