کراچی(پی این آئی)پاکستان کے ایک بڑے صوبے میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، نئے متاثرین اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 274 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جب 9311 نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور ایک مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی
تعداد 2358 ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 9311 ٹیسٹ کرائے گئے جن کے نتیجے میں 274 نئے کیس سامنے آئے جو موجودہ تشخیصی شرح 3 فیصد ہیں۔ اب تک 944000 نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جس میں سے سندھ بھر میں 127965 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں سے 95 فیصد یعنی 121144 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 268 شامل مریض بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ایک اور مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2358 ہوگئی جو 1.8 فیصد اموات کی شرح ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4463 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4142 گھروں میں، 7 آئسولیشن سینٹرز اور 314 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 223 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 31 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 274 نئے کیسوں میں سے 110 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 33، ضلع شرقی 30، ضلع وسطی 25، ضلع ملیر 12، ضلع غربی 7 اور ضلع کورنگی 3 شامل ہیں۔ جبکہ دیگر اضلاع میں کشمور 32، سکھر اور حیدرآباد میں 15ـ15، سانگھڑ 10، گھوٹکی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ 4ـ4، بدین، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 3ـ3، جیکب آباد، قمبر، خیرپور، مٹیاری اور نوشہروفیروز 2ـ2، دادو اور میرپورخاص میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں